پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور اب بٹن آف کرنے سے کترارہے ہیں کہ کہیں ان کا اپنا فیوز نہ آف ہوجائے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصلہ کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ تو ہمارے وزیراعلیٰ نے اپنے سر لے لی تھی، کہتے تھے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تربیلا سے بٹن آف کردوں گا، میں انتظار میں ہوں ہمارے پختونخوا وہ بٹن کب آف کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے کم نہیں ہوئی، ایسے دعوے نہیں کرنے چاہیے، کہہ رہے تھے بٹن بند کردوں گا پورے ملک کی بجلی بند ہوجائے گی۔
گورنر پختونخوا نے کہا کہ کوشش ہے گورنر شپ کے ہوتے ہوئے اپنے صوبے کے مسائل حل کریں، کوشش ہے صوبے کے لوگوں کو گیس مسائل کا سامنا نہ ہو، ہماری سوئی گیس کے محکمے سے بھی بات چیت جاری ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے راولپنڈی اوردیگرعلاقوں میں اسموگ صورتحال بہتر ہوئی،حکومتی اقدامات سے پنجاب کو اسموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی