سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے راولپنڈی اوردیگرعلاقوں میں اسموگ صورتحال بہتر ہوئی،حکومتی اقدامات سے پنجاب کو اسموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔
اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے۔
اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فردہمارے لیے ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے ،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں،غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں،ماسک پہنیں۔
دوسری جانب رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پختونخوا کے غیور عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔