پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی جانب سے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی گئی اور کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پختونخوا کے غیور عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔