حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، عون چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پختونخوا کے غیور عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ آزاد ریاست اللہ کی ایک نعمت ہے، ایک جماعت اعلان کرتی ہے فلاں تاریخ کو وفاقی دارلحکومت پر حملہ کریں گے، حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ مدینہ کی ریاست کی بات کیا کرتے تھے انہوں نے بدتہذیبی ،بدمعاشی کے کلچر کو پھیلایا ، اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟، ہم اپنے بچوں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عون چوہدری نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر فلسطین یا کشمیر کیلئےمہم کیوں نہیں چلاتے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، عوام اب آپ کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی بجٹ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور بامقصد رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 970ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے پورا کیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں کو انتظامی اقدامات کی معاونت ست بہتر کیا جائے گا،ملک کا پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے۔

Free website traffic