آئی ایم ایف سے مذاکرات بامقصد رہے،کوئی بجٹ نہیں آ رہا، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی بجٹ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور بامقصد رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 970ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے پورا کیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں کو انتظامی اقدامات کی معاونت ست بہتر کیا جائے گا،ملک کا پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظرثانی کی ضرورت نہیں۔

فسکل پیکٹ کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا توپختونخوا کو سب سے آگے پایا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا لیکن اس کو آگے بڑھائیں گے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت تحریک انصا ف کے احتجاج کو اپنے اقدامات سے پہلے ہی کامیاب بنا دیتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں امن عامہ سمیت کچھ امورپر بات کرنی ہے۔

باجوڑ میں رہنما جماعت اسلام کو نشانہ بنایا گیا، اس وقت پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج جاری ہے ۔