لاہور کا فضائی معیار مسلسل خراب ہونےکے باعث آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
آج بھی لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 295 ریکارڈ کیا گیا جبکہ نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جس کا اے کیو آئی تقریباََ 751 ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ملتان 228 ائیرکوالٹی انڈیکس کیساتھ پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، پشاور 166، راولپنڈی 145 اور اسلام آباد میں 144 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
صوبائی دارلحکومت کراچی میں اے کیو آئی134، ایبٹ آباد میں 129 اور ہری پور میں 86 اے کیو آئی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب لاہورسمیت مختلف شہروں میں دھند اورشدید اسموگ کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہیں ۔