49
بلوچستان ، بد امنی کے بڑھتے واقعات پر جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی۔
کانفرنس میں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، پی ٹی آئی اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شرکت کی گئی۔
کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے صوبے میں بےامنی کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیاگیا ۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی آواز کو سنا جائے اور لاپتا افراد کا معاملہ بھی جلد حل ہونا چاہیے ، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، یہ آئینی حق ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مسائل کے حل کے لیے قومی سیاسی قیادت اپنے شعور کا مظاہرہ کرے، سیاسی قیادت کو قومی ترجیحات پر یکجا ہونا چاہیے۔