سکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونیوالے حملے میں 7 اہلکار شہید ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بلوچستان ، ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونیوالے حملے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونیوالے حملے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں یہ کہا گیا کہ 15 اور 16 کی درمیانی شب کو دہشت گردوں کی جانب سے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا گیا اور کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے ہیں۔

بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہےاورپاکستان کی مسلح افواج قوم کیساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیےکوشاں ہیں ۔