35
صوبہ پنجاب میں شہریوں کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع 15 پر دینے کی ہدایت کردی گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی جانب سے شہریوں کو وارننگ دے دی گئی ، دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند کی جائیں گی۔
پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئےیہ کہاگیا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی سروس یقینی بنائیں ورنہ بھاری چالان ہوگا۔
دن کےوقت جنوبی پنجاب کے شہر روجھان اور سیالکوٹ نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا، روجھان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 812 اور سیالکوٹ میں 620 ریکارڈ کیا گیا۔
سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق اسموگ کے خاتمے کے لیے پورے ملک اور ہر شہری کو کوشش کرنا ہوگی، ماسک سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔