غزہ میں فوری جنگ بندی کویقینی بنانا ہوگا، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ریاض، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کویقینی بنانا ہوگا۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، فلسطین کازکے لیےعرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نےہمیشہ فلسطینی کازکی حمایت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان پرمشتمل12کھیپ بھیجیں ہیں ۔

Free website traffic