اسلام آباد،ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بالکل بےبنیاد ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہ اپریل 2024 میں کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10 سال بعد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسپورٹ فیسوں میں اضافے کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی جس میں یہ کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیسز مقرر کر دی ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچےہیں ۔
صدر آصف زرداری کی جانب سے پاؤں میں فریکچر کے باعث دبئی میں کچھ عرصہ قیام کیا گیا تھا۔