خارجی دہشت گردملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

چیئرمین علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گردملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور،چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گرد بی ایل اے کے لوگ ملک کو غیرمستحکم اور پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

اتوار کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی میں کئی پاکستانی شہید ہوئے، جوں جوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کی جارہی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ خارجی دہشت گرد بی ایل اے کے لوگ پاکستان کو غیرمستحکم اور پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

چیئرمین علماء کونسل نے کہا کہ جس نے خود کش حملہ کیا وہ امریکی اسلحہ سے لیس تھا، اس کی وردی گن ٹوپی دیکھیں جو امریکہ جاتے ہوئے افغانستان میں چھوڑ گیا، ریاست پاکستان سےمطالبہ کیا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کب تک بلوچستان حقوق کے نام پر انسانوں کے قاتلوں کو ہیرو بنایا جائے گا؟، جو دہشت گردوں کو مسنگ پرسن کے نام پر ہیرو بناتے ہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے۔