28
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی گئی ۔
آرمی چیف کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی ثابت قدم حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں کیساتھ ضروری ہے۔