30
کوئٹہ ، ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے چلنے والی بولان میل کو 4دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کیا جائے گا ، فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
یادرہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 26 افراد جان کی بازی ہا رگئے اور 62 زخمی ہو گئے تھے۔
جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا،تاہم ٹرین کے پلیٹ فارم پر لگنے سے پہلے دھماکا ہوا تھا۔
دوسری جانب شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔
علاوہ ازیں لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی ہے۔
گوجرہ میں اسموگ کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں اور2بچوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔