شدید دھند : مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی ہے۔

گوجرہ میں اسموگ کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں اور2بچوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھکر کے ایم ایم روڈ پربس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکر اگئی۔

ریسکو حکام کے مطابق حادثےمیں 2 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ بس ملتان سےراولپنڈی جا رہی تھی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 55 ارب روپے کی لاگت کے سولرائزیشن فلیگ شپ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔
55 ارب روپے مالیت کے 2 الگ الگ سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔

منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے گا، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور سرکاری دفاتر کو سولرائز کردیا جائے گا۔