سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی زخمی بھی ہوئے ، ہلاک ہونیوالے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی دہشتگرد متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

دوسری جانب ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 21 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ زور دار دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیاتھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی جانب سے دھماکے میں خاتون سمیت 21 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

Free website traffic