ملک میں تعمیر اور ترقی کا کام ن لیگ کی حکومت میں ہوتا ہے، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نارووال، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں تعمیر اور ترقی کا کام مسلم لیگ( ن) کی حکومت میں ہوتا ہے۔

نارووال جسڑ چوک میں نئے نصب ہونیوالے ڈانسنگ فاؤنٹین کی افتتاح تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےیہ کہنا تھا کہ اچھی ٹیم ہو تو اچھے نتائج نکلتے ہیں، 4 سال سے پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں سیاہ سفید کی مالک رہی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں تو تباہی ورثہ میں ملی ہے ، پاکستان میں تعمیر و ترقی کا کام مسلم لیگ( ن) کی حکومت میں ہوتا ہے، پی ٹی آئی صرف گالم گلوچ کی بریگیڈ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ان کے لیڈر نے صرف اپنے حامیوں کو ایک ہی تعلیم دی کہ شہیدوں کا کیسے مذاق اڑانا ہے، اداروں کا تمسخر کیسے اڑانا ہے ، مخالفین کی کردار کُشی کیسے کرنی ہے ۔

وفاقی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو فرق ظاہر ہو گیا ہے کہ کون تعمیر و ترقی کی سیاست کرتاہےاور کون نفرت کی سیاست سے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ایئر کے نام سے ایئرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب ایئر لائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔

Free website traffic