لاہور،سموگ کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے سرکاری اور نجی پرائمری سکول1 ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے لاہو رمیں پریس کانفرنس کے دوران یہ کہاگیا کہ لاہورکے ایئرکوالٹی انڈیکس نے صبح کے وقت ایک ہزار سے زیادہ تجاوز کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت سے تیز ہوائیں آئیں اور لاہور کا اے کیو آئی ایک ہزار سے اوپر پہنچا، بارڈر کے قریب اے کیو آئی 1900 تک گیا، جب ہوا رکی تو اے کیو آئی کم ہوکر 180 اور 200 کے درمیان آگیاتھی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوکل لیول پر سرویلنس جارہی ہے ،متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے، کسانوں سے میری یہ درخواست ہے کہ فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں، سپرسیڈر کا استعمال کریں۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ایئر کے نام سے ایئرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب ایئر لائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔