حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی ، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے۔

لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کی خبر کی تردید کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ائیرلائن کے نام سے ائیرلائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ، پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائےگی، پنجاب ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرزبھی ہوں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز میاں نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نوازنےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سےکہا کہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔

 

Free website traffic