وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہوجائے گا۔
اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا،یہ رنگ بازی کا کا ڈ ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی تھی۔
اس تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اپنے پیغام میںیہ کہاگیا کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور پختونخوا ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا، یہ رنگ بازی کا ڈ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔
اب ہم اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کی فائنل کال دیں گے، پشاور میں 8 نومبر کو ہونیوالے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ، اب 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع ہوگا۔