32
کوئٹہ ، بروری پولیس کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مار کر 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
نوجوانوں کے بیان کے مطابق ثنا اللّٰہ نامی پولیس اہلکار نے جھوٹے مقدمے میں پکڑ کر مکان میں قید کیا ہوا تھا۔
نوجوانوں نےیہ بتایا کہ جھوٹے مقدمے میں پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم جو کہ ایک پولیس اہلکار ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب کلینک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدین بائی پاس روڈ پرقائم کلینک میں پیش آیا،جہاں لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے پولیو ٹیم کوبچوں کو قطرے پلانے سے روکا گیاتھا۔