لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، آج پنجاب کے دل” لاہور “کا اے کیو آئی 696 پر جا پہنچا۔

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس تقریباََ 810 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کی جانب سےاسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب یوم سیاہ کے موقع پرشہر اقتدار اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کیساتھ مل کر یہ دن مناتا ہے۔

کشمیری بچے اس وقت سکول بھی نہیں جاسکتے، ان کے والد جیلوں میں بند ہیں، کشمیریوں کی 7 نسلیں اس معاملے میں کوشش کررہی ہیں، لیکن آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔