مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاک بیلجیئم تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں، اور خاص طور پر تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتیں سکھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ زرعی شعبے کی میکانائزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ زرعی پیداوار میں مزید بہتری آئے۔

بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے حکومت پنجاب کے عوام دوست اور معاشی ویژن کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب میں کلائمیٹ چینج کے اثرات پر قابو پانے اور ماحول کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، اور ان کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

انہوں نے بیلجیئم کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

News Alert Urdu