صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کیا اور جدید کیو مینجمنٹ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے بورڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور اپگریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

latest urdu news

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ون ونڈو آپریشن کو ایک شاندار اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت پنجاب بھر سے اپنے مختلف کاموں کے لیے آنے والے طلبہ اور طالبات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اس نظام کے ذریعے طلبہ کو ایک ہی جگہ پر مختلف خدمات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جو ان کے وقت اور وسائل کی بچت میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیو مینجمنٹ سسٹم کی بدولت سائلین کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا سکے گا۔

چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ محکمہ صنعت و تجارت کے تحت تمام اداروں کے بورڈز کو تبدیل کیا گیا ہے، اور ان میں محنتی اور پروفیشنل افراد کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے بورڈ کی اپگریڈیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم لاگت میں اعلیٰ معیار کی اپگریڈیشن کی گئی ہے، جو کہ بورڈ کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter