امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق خط پر بات کرنے سے گریز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی محکمہ خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے خط پر تبصرہ کرنے سے گریز کر دیا۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جو انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق لکھا تھا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کیے جانے پر نائب ترجمان نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطوں پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

latest urdu news

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور ان کی قید سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے امریکی محکمہ انصاف سے رابطہ کیا جائے، کیونکہ اس معاملے پر گفتگو کرنا محکمہ انصاف کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

نائب ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دنیا بھر میں، بشمول پاکستان، توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے قوانین آزادی اظہار، مذہب یا عقیدے کی آزادی اور انسانی حقوق پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے بھارت میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ امریکا نے بھارتی انکوائری کمیٹی کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے، اور ان کا مقصد تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

News Alert Urdu