23
آلودگی کے اعتبار سے صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
باغوں کا شہر کہلائے جانے والا لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کا شکار ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 535 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ خطرناک سطح ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری، اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مصنوعی بارش سے فضاء میں موجود آلودہ ذرات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔
عوام کو بھی اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، جیسے کہ باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز۔