کراچی، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی گئی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
شرجیل میمن کی جانب سے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مؤثر ثابت ہوگی، آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا اور جوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے، آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کیساتھ طویل مشاورت ہوئی۔