پاک بحریہ کا آپریشن،145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ نے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 145 ملین ڈالر کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

راولپنڈی، پاک بحریہ کی جانب سے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی ہے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے یہ بتایا کہ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں بڑی کھیپ (منشیات) کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہر وقت سرگرم ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم کی جانب سے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رمیز ابراہیم کی جانب سے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا گیا۔ لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter