آئینی ترمیم سے وفاقی شرعی عدالت اور سود مسئلہ حل ہوگیا، مفتی تقی عثمانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی رہنما مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔

کراچی، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آئینی ترمیم سے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا، پاکستان شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔

latest urdu news

معروف مذہبی رہنما مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مدت کے بعد خوشی کی خبر ملی، مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے، عقلمندی سے ملک و ملت کی رہنمائی، کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے۔

مذہبی رہنما نے کہا کہ پاکستان شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا، سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوگیا، اللہ تعالیٰ، مولانا فضل الرحمان کی عمر، علم، جدوجہد میں برکت عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ پاکستان کیلئے فضل الرحمان کی خدمات قبول فرمائیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں جے یو آئی (ف) کی ترمیم شامل کر لی ہے جس کے تحت جنوری 2028 سے ملک سود فری کر دیا جائے گا۔

اس ترمیم کے مطابق ملک سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور یکم جنوری 2028 کو ملک کو سود فری کر دیا جائے گا۔

News Alert Urdu