قاہرہ، عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ مصر نے تقریباً 100 سال پہلے ملیریا کے خاتمے کی مہم شروع کی تھی۔
مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد مشرقی بحیرہ روم خطے میں اب تیسرا ملیریا فری ملک بن گیا ہے جب کہ دنیا میں اب تک 44 ممالک کو ملیریا فری قرار دیا جاچکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کسی بھی ملک کو ملیریا فری کا سرٹیفکیٹ اس وقت دیا جاتا ہے جب وہاں مسلسل 3 سال تک بیماری کا پھیلاؤ یا دوبارہ افزائش کو روک دیا جائے۔
یاد رہے کہ ہر سال ملیریا سے تقریباً 6 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے ہوتا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوج کے 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ کرنل دقسا کی ہلاکت ایک بارودی سرنگ کے خوفناک دھماکے میں ہوئی، جب وہ جبالیہ میں اپنے ٹینک سے باہر نکلے اور چند میٹر پیدل چلنے کے بعد نشانہ بنے۔