26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے: محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کی ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے آئینی ترمیم کی حمایت پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور مولانا فضل الرحمان کے کردار کو تاریخی اور مثبت قرار دیا۔

latest urdu news

انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی، کہ سب نے آئینی ترمیم کے لئے مل کر محنت کی، جس کے نتیجے میں اس ترمیم کی منظوری ممکن ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لئے تمام جماعتوں کا اتفاق جمہوریت کی مضبوطی اور مستقبل کے روشن سفر کی بنیاد رکھتا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی پاکستان اور اس کے عوام کی ہے اور پارلیمنٹ کا آئینی ترمیم کی منظوری میں حق تسلیم ہوتا ہے۔ اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کے لئے یہ ترمیم نہایت اہمیت رکھتی ہے اور تمام جمہوری قائدین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ خوبصورت ثابت ہوا۔

News Alert Urdu