اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی اور ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 4 تا 18 اکتوبر اڈیالا جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کے بعد پابندی میں 2 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد دی اور یہ کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ضروری تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور عزت واپس ملی ہے، ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا، 26 ویں آئینی ترمیم سے ملکی جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔

News Alert Urdu