ٹریفک کی بہتری کے لیے گجرات کی مین شاہراہوں پر خصوصی اقدامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک کی بہتری کے لیے گجرات انتظامیہ کی جانب سے جی ٹی ایس چوک، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، سرگودھا روڈ اور پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے ریلوے روڈ کے تاجران کی ایک ملاقات ہوئی جس میں شہر کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کے بہتر انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔

latest urdu news

ملاقات میں خصوصی طور پر جی ٹی ایس چوک کو کھولنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے اقدامات زیر بحث آئے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تاجران کی سہولت اور شہریوں کے لیے ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹی ایس چوک کے اطراف میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ یہاں بلا تعطل ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ اور سرگودھا روڈ جیسے مصروف ترین علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور تاجران سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اور شہر کو ٹریفک جام سے بچایا جا سکے۔

News Alert Urdu