آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا ووٹ نہیں ساتھ چاہیے ہوگا: عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں مسلم لیگ ن کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں اور نہ ہی ہم نے اس معاملے پر کوئی جلد بازی کی ہے۔

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

latest urdu news

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدالتی نظام کی اصلاح چاہتی ہے اور ہماری کوشش ہے تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں اس کا حصہ بنیں۔

عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے رائیونڈ، ایوانِ صدر سمیت متعدد دورے کیے اور ہماری اس ترمیم میں کوئی سیاسی فائدہ شامل نہیں ہے۔ ہم عدالتی نظام کی اصلاح چاہتے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اس عمل کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حکمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں مولانا کا ووٹ اور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آئین ہی ملک کو متحد رکھے ہوئے ہے۔ عرفان صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین کو برقرار رکھنا اور اس کا وقار بلند کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

News Alert Urdu