راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی، ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز سے زائد کی بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔
دوسری جانب خواتین وکلاء کی جانب سے عدالت عالیہ کو ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات اور مواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔