آئینی ترامیم: پی ٹی آئی رہنما آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنما آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی قائدین، بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیمی مسودے پر مشاورت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا محور بن گیا، پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا، سربراہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، پی ٹی آئی وفد میں حامد خان،علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

latest urdu news

تحریک انصاف کے 5 رہنما کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، بیرسٹر گوہر اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ اور حامد رضا شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان سے آئینی ترمیمی مسودے پر مشاورت کریں گے، عمران خان سے مشاورت کے بعد آئینی مسودے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

دوران ملاقات، حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ  گیا حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نوید قمر شامل تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طالبان کو لاکر پاکستان میں بسایا، انہوں نے گڈ اور بیڈ طالبان کا نعرہ لگایا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہداء اور حماس رہنماء کی شہادت پر فاتحہ خوانی کروائی گئی، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔

News Alert Urdu