آئینی ترامیم: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد، مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔

latest urdu news

نجی چینل کے مطابق ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مجوزہ آئینی ترامیم کے حتمی مسودے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے مجوزہ آئینی مسودے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے متفقہ قانون سازی کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے 28 کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔

News Alert Urdu