قومی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ جیت انتہائی ضروری تھی، شان مسعود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت انتہائی ضروری تھی، ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری بہت مدد کی۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کے دوران شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

latest urdu news

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلادیش کیخلاف سیمرز کو کھلایا گیا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی گئی۔

3 ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ اب 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کامران غلام کی جانب سے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

News Alert Urdu