کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کی عیادت کی انہوں نے مختلف واڑدز کا دوررہ کیا مریضوں کو دیجانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی ہسپتال سے رخصت ہوں۔

کمشنر گجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ہسپتال کے طبی عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہ کی جائے اور تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں مریضوں کی صحت اور فلاح اولین درجے پر ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مزید برآں، کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ہسپتال کے مختلف ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا جائزہ لیا اور وہاں زیر علاج دیگر مریضوں کی حالت دریافت کی۔

انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور خاص طور پر نازک حالت میں مبتلا مریضوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے دورے کے اختتام پر کہا کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور تمام ہسپتالوں میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

News Alert Urdu