سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری دار فانی سے رخصت ہوگئے۔
کوئٹہ، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری دار فانی سے کوچ کرگئے۔
میر ہمایوں مری کے بیٹے احمد مری کا کہنا تھا کہ میر ہمایوں مری کی تدفین آج شام کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میر ہمایوں مری 7 اگست 1990ء سے 17 نومبر 1990ء تک نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔
میر ہمایوں مری 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا اور حالیہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کی بات کلیئر ہوگئی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ججوں کی تقرری کے طریقے کے حوالے سے ترامیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے اور اب صرف 1 ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے جب کہ میرے خیال میں تحریک انصاف بھی آن بورڈ ہوگی۔