پولیس وین سے طالب علم کو ٹکر لگنے کا معاملہ،ایس ایچ او گرفتار 12 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں طالب علم کو پولیس وین سے ٹکر مارنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
گجرات میں 2 روز قبل پولیس وین سے طالب علم کو ٹکر مارنے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اقدام قتل سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے زخمی طالب علم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ اوسید آفتاب شاہ سمیت ڈرائیور رضوان عطاء کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور کے بعد گجرات میں ہونے والے پر تشدد واقعات پر بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔