راسخ الٰہی دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الٰہی، زاراالٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الہٰی، زارا الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ یہ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران، راسخ الہٰی، زارا الہٰی اور دیگر ملزمان عدالت میں حاضر ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی، تاہم سارہ انور عدالت میں پیش نہ ہو سکیں۔ عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ایف آئی اے نے اس کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ایف آئی اے کے مؤقف کے مطابق، ٹرائل کورٹ نے عبوری ضمانتوں کی منظوری قانون کے خلاف دی، اور انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانتوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

News Alert Urdu