جے شنکر بھارت روانہ، شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے معترف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور روانگی کے وقت حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جے شنکر نے لکھا کہ "اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ۔” انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

latest urdu news

بھارت واپسی سے قبل جے شنکر کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں منعقدہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر دیے گئے ظہرانے میں ہوئی، جس دوران دونوں وزرائے خارجہ کو ایک ساتھ بٹھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ سٹنگ ارینجمنٹ بھارتی درخواست پر کیا گیا تھا، جس کے لیے خصوصی طور پر نشستوں کی ترتیب میں تبدیلی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے کے دوران اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی، تاہم اس گفتگو کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بہتری کی جانب اشارہ بھی دیا۔

News Alert Urdu