گجرات پولیس نے موٹر سائیکل سے پیٹرول چوری کا مقدمہ درج کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے موٹر سائیکل سے ایک لیٹر پیٹرول چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں شیخ پور کے رہائشی عامر شہزاد کا کہنا ہے اس کا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا تھا جس میں 250 روپے کا پیٹرول تھا جسے نا معلوم ملزم نے چوری کر لیا۔

latest urdu news

گجرات پولیس نے شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب پنجاب کالج گجرات اور لالہ موسیٰ کی بلڈنگ میں توڑ پھوڑ، طالبعلموں نے لالہ موسیٰ اور گجرات میں جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔ گجرات میں طالبعلموں کی جانب سے آج دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری۔

مشتعل طلباء نے کالج کی عمارت میں داخل ہو کر عمارت کو شدید نقصان پہنچایا اور عمارت میں موجود لاکھوں روپے کے سامان کو توڑ ڈالا۔

ڈنڈا بردار طلباء نے کالج کا بورڈ اکھاڑ کر جی ٹی روڈ کے درمیان میں لا پھینکا اور ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔

News Alert Urdu