784
پنجاب کالج گجرات اور لالہ موسیٰ کی بلڈنگ میں توڑ پھوڑ، طالبعلموں نے لالہ موسیٰ اور گجرات میں جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔
پنجاب کالج گجرات اور لالہ موسیٰ کی بلڈنگ میں توڑ پھوڑ، طالبعلموں نے لالہ موسیٰ اور گجرات میں جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔ گجرات میں طالبعلموں کی جانب سے آج دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری۔
آج گجرات کے مختلف کالجوں کے طلبا کی جانب سے پنجاب کالج لالہ موسیٰ کیمپس پر دھاوا بولا گیا۔
مشتعل طلباء نے کالج کی عمارت میں داخل ہو کر عمارت کو شدید نقصان پہنچایا اور عمارت میں موجود لاکھوں روپے کے سامان کو توڑ ڈالا۔
ڈنڈا بردار طلباء نے کالج کا بورڈ اکھاڑ کر جی ٹی روڈ کے درمیان میں لا پھینکا اور ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی طلباء کی جانب سے پنجاب کالج گجرات میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نفری پر بھی طلباء کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔