پی ایم اے پنجاب الیکشن، گجرات کے ڈاکٹر زاہد مقصود صدر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم اے پنجاب الیکشن میں گجرات کے ڈاکٹر زاہد مقصود صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں ملتان سے جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ڈاکٹر امجد 1 ہزار 58 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) پنجاب کے انتخابات میں پی ایم اے گوجرانوالہ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر مقصود زاہد نے صدر جبکہ ڈاکٹر زین الحسن ساہی نے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب بھر کی 30 سے زائد برانچوں میں پولنگ صبح 8 بجے سے 2 بجے تک جاری رہی، جس میں ڈاکٹروں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پی ایم اے ہاؤس گوجرانوالہ میں پولنگ کا عمل خاص طور پر پرجوش رہا، جہاں سینئر ممبر ڈاکٹر عارف جمال نے پریزایڈنگ آفیسر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر مقصود زاہد کو پی ایم اے پنجاب کے صدر کے عہدے پر کامیابی ملی، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ایم اے گوجرانوالہ کے حمایت یافتہ ڈاکٹر زین الحسن ساہی نے پنجاب بھر سے ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ جیت لیا۔ اس کامیابی پر پی ایم اے گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر مدثر رسول نے اس کامیابی کو پی ایم اے گوجرانوالہ کے سینئرز اور جونیئر ڈاکٹروں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

ڈاکٹر مدثر رسول نے اس موقع پر کہا کہ پی ایم اے پنجاب کی نئی قیادت ڈاکٹروں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرے گی، اور اس سے ڈاکٹر کمیونٹی کے حقوق کے لیے مزید مؤثر آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پی ایم اے گوجرانوالہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے تنظیم کے مقاصد کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

پی ایم اے گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حافظ وقار ظفر باجوہ اور دیگر عہدیداروں نے ووٹنگ کے عمل میں ڈاکٹروں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پنجاب بھر کی برانچوں کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایم اے گوجرانوالہ اور پی ایم اے پنجاب کی نئی ٹیم مل کر ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔

News Alert Urdu