شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،چینی وزیراعظم لی چیانگ آج پاکستان پہنچیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ آج پاکستان پہنچیں گے۔

چینی وزیراعظم کا وفد، وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ہوگا، چین کا پندرہ رکنی وفد پہلے ہی پہنچ چکا ہے، دورے کے دوران چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

latest urdu news

اجلاس سے قبل پاک چین دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم لی چیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت اقتصادی، معاشی، تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔

News Alert Urdu