وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کو خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے بہترین اقدام اٹھایا ہے۔
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خواتین کو بااختیار، خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم کر دیئے گئے۔
گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤن شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹاؤن، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ میں ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔
آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ اور ویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ بھی صرف خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
اس متعلق سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں، ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل اور مکینیکل ورک سے متعلق تفصیلی بتایا جائے گا۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔