ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران نے سخت وارننگ جاری کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کردی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

latest urdu news

ایرانی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بُھگتے گا۔

دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں بھی جاری ہیں۔

پینٹاگون نے کہا کہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خطرہ موجود ہے اور امریکہ اسرائیل کی حفاظت کیلئے میدان میں آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے پہلے ہونیوالے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کے جواب میں مزید ایرانی حملوں کے دفاع کی بھی تیاری کا جائزہ لے رہا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایران نے بھی کسی ممکنہ حملے کی صورت میں جوابی حملے کا منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter