حکومت آئینی ترامیم کیلئے ہماری تجاویز قبول کرے، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی ترامیم کیلئے ہماری تجاویز قبول کرے تو اتفاق ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں اسلم غوری اور کامران مرتضی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں، ہم چاہتے ہیں کہ 19 ویں ترمیم کو ختم کرکے 18 ویں ترامیم کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

latest urdu news

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا اسٹیٹ نے آج آئینی ترمیم کے لیے مسودہ فراہم کیا، ہم آج ہی اس پر غور کرنے جارہے ہیں، ہماری تجاویز بھی قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسودے پر اتفاق اس وقت ہوسکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے، ہماری یہ کوشش ہوگی کہ متنازع مواد کو صاف کریں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ حکومت نے کالے بیگ میں جو مسودہ بھیجا تھا اسے ہم نے مسترد کردیا اور عوام میں ہمارے موقف کو پذیرائی ملی، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی مجوزہ مسودہ دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی سے شیئر کرے گی۔

دوسری جانب سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

News Alert Urdu